پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹس پر ای گیٹس تنصیب کے معاہدے پر جرمن کمپنی ایم 2 پی کے مینیجنگ پارٹنر کرسٹوفر ٹایپو اور ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز کاشف شاہ جیلانی نے دستخط کیے۔
جرمن کمپنی کے نمائندگان نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کراچی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔کمپنی نمائندگان نے ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس اور ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔
ای گیٹس تنصیب کے معاہدہ میں ای گیٹس کی فیزیبلٹی، منصوبہ بندی، ڈیزائن و تنصیب شامل ہیں۔ اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر ای-گیٹس حوالے سے سروے پہلے ہی مکمل کرلیا گیا۔
ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹس حوالے سے سروے کل شروع ہوگا، ای گیٹس سیکیورٹی میں بہتری، خودکار عمل اور انسانی عمل دخل پر انحصار کم کرے گی۔


