By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
پاکستانتازہ ترینسرخیاں

صحافیوں کا معاشی استحصال، بول انتظامیہ کی پیمرافیصلے کی خلاف ورزی، ملازمین کاعدالت سے رجوع، جسارت کا عدالت میں جھوٹا حلف نامہ
بول نیوز انتظامیہ اور دیگر تمام میڈیا ہاؤسز موجودہ اور سابق ملازمین کے تمام واجبات فوری ادا کریں، ایچ آر سی پی

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: فروری 21, 2025 5:36 شام
مصنف
kp-Admin25
10 مہینے پہلے
Share
6 منٹ پڑھیں
pemra
SHARE

ریاست کا چوتھا ستون کہلانے والے ادارے صحافت کے محنت کش صحافی بھی اجرت نہ ملنے اور حق کے حصول کے لیے عدلیہ ،پیمرا اور ایوانوں کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مبجور ہیں لیکن سرمایہ دارانہ نظام کے آگے قانون کے نفاذ اور اس پر عملدرآمد کرانے والے ادارے بھی بے بس نظر آتے ہیں۔

پاکستان میں محنت کشوں کا استحصال کوئی نئی بات نہیں لیکن اس بار صحافتی شعبے کے وہ محنت کش اور مزدور سرمایہ دارانہ اور ملکی بوسیدہ نظام کا تختہ مشق بنے ہیں جس کو ریاست کا چوتھا اور مضبوط ستون قرار دیا جاتا ہے۔ نام نہاد صحافتی ادرے جو اب صرف سرمایہ دار کی دکان بن کر رہ گئے ہیں اور عامل صحافیوں کا استحصال جاری ہے۔

Protest 4

 صحافیوں کے واجبات کے نادہندہ تو تقریباً سب ہی ادارے ہیں۔ جن میں الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا بھی پیش پیش ہے۔ روزنامہ جسارت میں اول تو پے اسکیل ہی انتہائی کم ہے تاہم اس ادارے نے عدالت میں بھی جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا ہے کہ ادارے میں تنخواہیں ویج بورڈ کے تحت دی جا رہی ہیں، جس کے خلاف متعدد صحافیوں نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں جسارت کے ایڈیٹر سمیت کئی افراد کو انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے فارغ کر دیا، جبکہ امت ، جیو ٹی وی، آج ٹی وی، نیو ، نیوز ون اور دیگر اداروں میں ایک جانب تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں اور دوسری جانب ان اداروں میں گزشتہ کئی سال سے تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔ جیو سے تو متعدد صحافیوں کو تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر فارغ کر دیا گیا تھا۔

صحافیوں کے اس استحصال میں سر فہرست پاکستان کا خود کو سب سے بڑا چینل کہلانے والا ڈائیوو کے مالک سمیر چشتی کا ادارہ بول ہے جس کا سابق مالک ایگزٹ کا شعیب شیخ تھا۔ بول کی انتظامیہ 375 ملازمین کے مجموعی طور پر 40 کروڑ 70 لاکھ 49 ہزار 452 روپے کی نادہندہ ہے۔

PEMRA 1

بول کی نئی انتظامیہ نے کنٹرول سنبھالتے ہی یک جنبش قلم سیکڑوں صحافیوں کو واجبات کی ادائیگی کے بغیر ملازمت سے فارغ کر دیا اور جب طویل عرصے تک واجبات ادا نہ کیے گئے تو پہلے متاثرین نے احتجاج کیا اس کے بعد پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگلیولیٹری اتھارٹی ( پیمر ا) کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

پیمرا کی کونسل آف کمپلین نے ملازمین اور بول انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تو ملازمین نے پیش ہوکر پیمرا کی جانب سے مانگا جانے والا تمام ریکارڈ پیش کردیا لیکن بول کے وکیل نہ صرف ٹال مٹول کرتے رہے بلکہ وہ  کونسل آف کمپلین کی جانب سے طلب کردہ  دستاویزات بھی فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔

آخر کار کونسل آف کمپلین نے متعدد سماعتوں کے بعد بول انتظامیہ کے خلاف فیصلہ جاری کردیا اور حکم دیا کہ ملازمین کے واجبات بلا تاخیر ادا کیے جائیں۔ بول انتظامیہ نے پیمرا کے فیصلے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا بلکہ پیمرا کی جانب سے اشتہارات کی بندش کے حکم کو بھی نہ مانا گیا۔

Protest

دوہزار تئیس میں پارلیمنٹ سے منظور کردہ قانون کے مطابق کوئی بھی صحافتی ادارہ ملازمین کے واجبات دو ماہ کے اندر ادا کرنے کا پابند ہے۔ بصورت دیگر متعلقہ ادارے کے اشتہارات بند اور لائسنس معطل کیا جاسکتا ہے، تاہم ان دونوں میں سے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا، ذرائع کے مطابق بول انتظامیہ کا طاقتور حلقوں تک رسائی ہے جس کے باعث ادارے فیصلوں پر عمل میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔

Protest

  بول انتظامیہ نے پیمرا قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے ملازمت سے نکالا ہے ۔ کئی ملازمین کو تو فون کرکے کہا گیا کہ وہ کل سے آفس ناں آئیں ۔ رائج طریقہ کار کے تحت نکالے جانے والے ملازمین کو نہ تو  بقایاجات دیئے گئے  اور نہ ہی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ۔

صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے احتجاج، پیمرا کو یاددہانی خطوط کے باوجود بول انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوئی اور تاحال صحافیوں کا استحصال جاری ہے۔ صحافیوں کے ساتھ اس استحصال کی بازگشت اب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی ) تک بھی پہنچ گئی ہے اور اس نے بھی انتظامیہ کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس سے نہ صرف بول کی بلکہ انسانی حقوق کے علبردار ملکی اداروں کی بھی بدنامی ہو رہی ہے۔

HRCP

معاشی بدحالی کا شکار ملازمین اب عدالتوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں لیکن بیشتر مہنگے وکیل کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ ملکی قوانین کی پاسداری کرنے والوں کا تو کوئی پرسان حال نہیں لیکن آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کو ہر سہولت میسرہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون CSS 1 دو کروڑ ساٹھ لاکھ کی ادائیگی کے باوجود ایف پی ایس سی امتحانات میں انٹر پاس انویجیلیٹر تعیناتی کا انکشاف
اگلا مضمون Bradar 1 افغانستان کاعالمی برادری سے مثبت روابط قائم کرنےکا مطالبہ، اقتصادی سیاسی دباؤ کسی کےمفاد میں نہیں، ملا برادر

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 15 Articles

رائے

Capture

ماسکو میں روسی جنرل بم دھماکے میں ہلاک، یوکرین نے ذمہ داری قبول کرلی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں اسکوٹر میں نصب بم دھماکے…

12 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد آج وطن پہنچیں گے

اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی…

2 مہینے پہلے

پاکستان کوسٹ کی منشیات اسمگلنگ  کے خلاف  کارروائیاں، 136.528 ملین ڈالر  مالیت کی منشیات ضبط          

پاکستان کوسٹ گارڈز  کے ترجمان کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیل نے نے غزہ امداد لے جانے والا ایک اور فلوٹیلا روک لیا

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد مشتاق احمد خان کا پہلا ویڈیو پیغام

مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?