محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دس روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے دوران اسلحہ کی نمائش، عوامی اجتماعات اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔ نماز، شادی، جنازہ، دفاتر اور عدالتوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ 4 یا 4سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت تمام اضلاع میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔
آئی جی پنجاب ڈاکتر عثمان انور کا کہنا تھا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اہم مقامات کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
انھوں نے ہدایت کی ڈی پی اوز سمیت سینئرپولیس افسران جمعتہ المبارک کےموقع پرعلاقائی مساجد کادورہ کریں اور پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں۔
واضح رہے کہ آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے، سرووس سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر غیر معینہ مدت تک معطل رہے گی۔


