By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
پاکستانتازہ ترین

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

Karachi Papers
آخری بار اپ ڈیٹ: مئی 27, 2025 6:45 شام
مصنف
Karachi Papers
2 مہینے پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
Ammunation 2
SHARE

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ برائے سال 2024-2023 میں انکشاف کیا گیا کہ 2021 تا 2024 کے دوران محکمہ داخلہ پنجاب کی زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ اور بارود غائب ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور پولیس آفس لاہور کے ساتھ دیگر 12 اضلاع کے پولیس دفاتر سے اسلحہ اور بارود غائب ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوری کیے گئے اسلحہ اور بارود کی مالیت 24 کروڑ 55 لاکھ سے زائد ہے۔ تمام سامان کی عدم ریکوری رپورٹ کر دی گئی، لیکن تاحال وصولی نہ ہوسکی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحہ اور بارود غائب ہونے کے معاملے میں تمام ذیلی اداروں سے جواب طلب کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 23-2021 میں ڈی پی او مظفر گڑھ کے دفتر سے 8 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا اسلحہ اور بارود غائب ہوا۔ سی پی او ملتان کے دفتر سے 74 لاکھ سے زائد مالیت کی رائفلز اور گولہ بارود غائب ہوا۔

 ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر سے 4 کروڑ 71 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ اور گولیاں غائب ہوئیں۔

پولیس آفس لاہور سے 4 کروڑ 68 لاکھ سے زائد مالیت کے غائب اسلحہ کی ریکوری تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ سی پی او ملتان کے دفتر سے 74 لاکھ روپے مالیت کی رائفلیں اور گولہ بارود غائب ہوا جبکہ، 2009 کے دوران سینٹرل جیل لاہور کے مختلف افسران کو دی گئی رائفلوں کا ریکارڈ بھی نہیں ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈی پی اوسیالکوٹ کے دفتر سے 56 لاکھ 14 ہزار مالیت کا اسلحہ اور سامان غائب ہوا۔

ڈی پی او ساہیوال کے دفتر سے 43 لاکھ روپے مالیت، ڈی پی اوکاڑہ کے دفتر سے 38 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ اور سامان غائب ہوا۔

اسی طرح ڈی پی او گجرات کے دفتر سے 35 لاکھ سے زائد جب کہ ڈی پی او فیصل آباد کے دفتر سے 26 لاکھ سے زائد مالیت کا اسلحہ اور گولہ بارود غائب ہوا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون Rain 1 ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی
اگلا مضمون Karachi Express پاکستان ایکسپریس کو حادثہ، 2 کوچز، ڈائننگ کار پٹری سے اتر گئی

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

hamas image w

حماس کو جنگ میں کس نے دھکا دیا اور کیوں ؟ حصہ دوم

بی بی سی کی رپورٹ سے یہ بات تو ثابت…

7 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

2 مہینے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

2 مہینے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

2 مہینے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?