اسرائیلی محکمہ موسمیات نے تل ابیب میں زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ، یروشلم میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ، بیر شیبہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور حیفہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ کی پیش گوئی کی ہے۔
شمالی شہر بیت شیان اور جنوبی شہر ایلات میں درجہ حرارت بالترتیب 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
دوسری جانب شدید گرمی کے باعث ہارویت جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ عوام سے جنگل دور رہنے کی تاکید کی گئی، کیونکہ فائر فائٹرز آگ بجھانے کو کوشش رہے ہیں۔

اسرائیل کی موسمیاتی سروس کے مطابق ہفتے کے روز یروشلم کے قریب آگ اس وقت لگی، جب گرمی اوسط سے تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ برھ گئی ۔ اس وقت اسرائیلیوں کی بڑی تعداد نے گرمی سے بچنے کے لیے ساحل کا رخ کیا۔
فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق فائر فائٹرز ہارویت جنگل میں آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور عوام کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرمی اور تیز ہوا سے آگ پھیلنے کا خطرہ ہے۔