حماس کے مسلح ونگ نے ہفتے کو غزہ کی پٹی میں دو اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں سے ایک قیدی 19 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
الجزیرہ نیوز کے مطابق حماس کے عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری 3 منٹ کی ویڈیو میں دکھائے گئے قیدیوں میں سے ایک کی شناخت اسرائیلی میڈیا نے 36 سالہ کولمبین اسرائیلی ایلکانہ بوہبوٹ کے نام سے کی ہے، جو بظاہر کمزور ہے اور کمبل میں لپٹے ہوئے فرش پر پڑا ہے۔
دوسرے یرغمالی کی شناخت یوسف ہیم اوہانا کے طور پر کی گئی ہے، دونوں کو حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران اغوا کیا۔
ویڈیو میں یرغمالی اوہانا عبرانی زبان میں بات کر تے ہوئے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کرے اور باقی تمام اسیروں کی رہائی کو محفوظ بنائے۔
بوہبوت اور اوہانا، کو نے موسیقی کے میلے کے مقام سے اغوا کیا تھا، جو 2023 کے حملے کے بعد غزہ میں یرغمال بنائے گئے 58 افراد میں شامل ہیں، اسرائیلی فوج کے مطابق ان میں سے 34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


