سیز فائر کے اعلان کے ساتھ ہی امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت سے تجارت بڑھانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے گارجین کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ میں ان دونوں عظیم قوموں کے ساتھ تجارت کو کافی حد تک بڑھانے جا رہا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ تجارت کے علاوہ وہ دونوں ممالک سے ملکر اس بات کا جائزہ بھی لیں گے کہ آیا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔


