پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے.
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔


