By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
پاکستانسرخیاں

پاک فوج کا بھارت کے بزدلانہ حملہ کا بھرپور جواب،3 رافیل، 1مگ 29، 1ایس یو طیارہ،1 ڈرون مار گرایا، پاک فوج نے بھارت کے بریگیڈہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا
بھارت کا پاکستان کی شہری آبادی پر حملہ، دو کم سن بچیوں سمیت 26 پاکستانی شہری شہید ، 46 زخمی ہو گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Karachi Papers
آخری بار اپ ڈیٹ: مئی 7, 2025 5:49 شام
مصنف
Karachi Papers
7 مہینے پہلے
Share
4 منٹ پڑھیں
DG ISPR
SHARE

بزدل دشمن بھارت نے روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کی شہری آبادی پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ بھارت نے 6 مقامات پر میزائل حملے کیے، اطلاعات کے مطابق حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے شہادتوں اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے مجموعی طور پر 6 مقامات پر 24 حملے کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو 3 سالہ بچیوں سمیت 13 افراد شہید ہوئے، مسجد پر حملے میں 7 خواتین اور 4 مردوں سمیت 37 افراد زخمی بھی ہوئے۔ مریدکے میں مسجد ام القرا کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 3 افراد شہید اور 1 زخمی ہوا، تاہم سیالکوٹ، شکرگڑھ میں جانی نقصان کی خبر نہیں۔

Masjid

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں مسجد بلال پر حملے کے نتیجے میں 3 شہری شہید ، ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوا، کوٹلی میں مسجدعباس کونشانہ بنایا گیا، جس میں 16 سالہ بچی، 18سالہ بچہ شہید ہوئے ، جبکہ کوٹلی میں ایک ماں اورایک بچی زخمی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا ، حملہ ان جگہوں پر کیا گیا جس کا دورہ کل ملکی اور غیرملکی میڈیا نے کیا۔ مرید کے اور بہاولپور میں انٹرنیشنل میڈیا کا وزٹ پہلے سے طے شدہ تھا۔

Attack Final

انہوں نے بتایا کہ بزدل دشمن بھارت نے 6 شہروں کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا، پاکستان کی فضائیہ الرٹ تھی کسی بھارتی جہاز کو حدود میں نہیں آنے دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےاپنےدفاع میں دشمن کے 5 طیارے، ایک ہیرون کمبیٹ ڈرون مارگرایا، 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو طیارے کو مار گرایا گیا، تاہم بھارتی حملے میں پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں۔

Final 1

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ایل اوسی کی خلاف ورزی پر بھارت کےبریگیڈہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا، فضائی جنگ کے سوا دشمن نے ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نےدشمن کےحملےکادندان شکن جواب دیا۔

Indian Brigade Headquarter

ترجمان نے کہا کہ بھارت نےنیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے نوسیری ڈیم کے اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا، کسی ملک کے پانی کے ذخائر کو نشانہ بنانا ناقابل قبول اورخطرناک عمل ہے، کیا ہندوستان پاکستان کے عوام کے پانی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، کیا بھارت نہیں جانتا کہ اس کے کیا نتائج ہوں گے، کیا جنگی قوانین اجازت دیتے ہیں کہ کسی ملک کے پانی کے ذخائر کو نشانہ بنائیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بھارتی بزدلانہ کارروائی کےدوران پاکستانی فضائی حدود میں 57 بین الاقوامی مسافر طیارے موجود تھے، بھارت نے کئی ممالک کے شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اونتی پور،بھٹنڈا، اکھنور، سرینگر کے قریب بھارتی لڑاکا طیاروں کے ملبے دیکھے جا سکتےہیں، الحمدللہ افواج پاکستان قوم کی حمایت کیساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہے، پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سرحدوں کی حفاظت پاک دھرتی کا دفاع اور جان دینا ہمارا نصب العین اور ایمان ہے، پاکستان نے جوابی کارروائی اپنے دفاع میں کی ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون blaze 2 تل ابیب: بیت یام میں نرسنگ ہوم میں آتشزدگی،5 ہزار ایکڑ رقبہ تباہ، متعدد افراد پھنس گئے
اگلا مضمون Trump 1 پاکستان اور بھارت مکمل اور فوری سیز فائر پر تیار ہو گئے، امریکی صدر

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 15 Articles

رائے

Final 1

ملک میں مزید دو غیر معیاری اور جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف، ری کال الرٹ جاری

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فلیجل انجیکشن اور اینٹی بائیو…

10 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد آج وطن پہنچیں گے

اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی…

2 مہینے پہلے

پاکستان کوسٹ کی منشیات اسمگلنگ  کے خلاف  کارروائیاں، 136.528 ملین ڈالر  مالیت کی منشیات ضبط          

پاکستان کوسٹ گارڈز  کے ترجمان کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیل نے نے غزہ امداد لے جانے والا ایک اور فلوٹیلا روک لیا

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد مشتاق احمد خان کا پہلا ویڈیو پیغام

مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?