تل ابیب کے جنوبی شہر بیت یام کے بیٹ بیلیو نرسنگ ہوم میں بدھ کے روز لگنے والی آگ سے 5 ہزار ایکڑ کا رقبہ تباہ ہو گیا، جبکہ 6 سے زائد مقامات اب بھی آگ کی زد میں ہیں ۔
اسرائیلی فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر آگ بجھانے میں مصروف ہے اور عمارت میں پھنسے دو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ فائر چیف نے وسائل کی کمی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یہ انتخاب کرنا پڑ سکتا ہے کہ کس کی مدد کرنی ہے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کو بتایا گیا ہےکہ اسرائیل کی فائر اینڈ ریسکیو اتھارٹی کی صورتحال کارمل آفات سے پہلے کے مقابلے میں ابتر ہے۔
ایک سینئر اہلکار کے مطابق فائر سروس متعدد محاذوں کو سنبھالنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اگر شمال میں آگ لگ جاتی ہے، تو ہمیں یہ چننا پڑے گا کہ کس کی مدد کی جائے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ آج صبح یروشلم کی پہاڑیوں میں آگ لگنے والی آگ ایک انٹرسیپٹر میزائل کے ٹکڑوں کی وجہ سے لگی۔ جس نے یمن سے آنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرایا تھا۔


