پاک بھارت کشیدگی کے بعد ددنوں ممالک کی جانب سے فضائی حدود بند کر نے پر قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے چینی فضائی روٹ کا استعمال شروع کر دیا۔
بھارت کی جانب سے فضائی حدود بند ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 898 لاہور سے کوالالمپور ، ملائشیا روانہ۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نے بھارت کے بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کی۔
پی آئی اے کی پرواز میں 120 سے زائد مسافر سوار تھے۔عام حالات میں پی آئی اے کی ملائیشیا کیلئے پروازیں بھارتی فضائی حدود استعمال کرتی تھیں۔


