پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو فضائی حدود کی سخت نگرانی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشرقی سمت میں بھارت کے علاوہ مغربی سمت سے بھی پاکستان آنے والی پروازوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور ،کراچی اور اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن کے حکام کو نئی ہدایت موصول ہو گئی ہیں۔
پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کو فلائٹ لیول سے متعلق بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ بھارتی اقدامات کے بعد صورتحال پر مکمل نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمرشل پروازوں کے لیے دونوں ممالک کی فضائی حدود اس وقت کھلی ہوئی ہے۔


