پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ذرائع کے مطابق سکھر اور مظفر آباد میں دو نئے ایئرپورٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نئے ایرپورٹس بنانے کے لیے منظوری دے دی گئی۔
ایرپورٹ اتھارٹی نے سکھر اور مظفر آباد ایئرپورٹ کے لئے زمین کی خریداری کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی اے اے کے شعبہ ورکس اینڈ ڈولپمنٹ حکام نے دونوں نئے ایئرپورٹس کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے اور کنسلٹنٹ سمیت دیگر ماہرین کی خدمات حاصل کی جائینگی۔
سکھر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مظفر آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی، پی اے اے نے منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔دونوں ایئرپورٹس کی تعمیر پانچ سال میں مکمل ہوگی۔


