عازمین کی حجاز مقدس روانگی کے لیے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت امیگریشن کیلئے 6کاونٹر بنائے جائیں گے۔
ایرپورٹ ذرائع کے مطابق کاونٹرپر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔
35 سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق عازمین کیلئے23 اور24 برج مختص کئے گئے ہیں۔عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔
رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے حج آپریشن 28اور29اپریل سے شروع ہوجائے گا۔
ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر25تاریخ تک تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔


