چائینیز ایس ایف کارگو کی ارومچی- اسلام آباد- ارومچی پروازوں سے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہو ا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق مارچ 2025 میں کارگو چارجز 72.3 ملین روپے تک پہنچ گئے۔
پی اے اے نے بتایا کہ آخری بڑا ریونیو اضافہ نومبر 2021 میں 49 ملین روپے تھا، ایس ایف کارگو فی پرواز تقریباً 22,775 کلوگرام سامان لا رہا ہے۔
کارگو سروس فی الحال ہفتہ میں دو بار دستیاب ہے، چائینا ایس ایف کارگو آپریشنز کو جلد چار پروازوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔


