نجی ایئرلائن ، ایئر بلیو کی پرواز بی اے 201 صبح 10 بجے کراچی کیلئے روانہ ہونا تھی۔ مسافروں کے مطابق پرواز کی روانگی کا وقت چار مرتبہ تبدیل کیا گیا جس کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
موسم کی خرابی کے باعث پہلے پرواز کی روانگی کا وقت شام چار بجے کیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں شام 6 بجے مسافروں کو طیارے میں بٹھا دیا گیا تھا اور آدھے گھنٹے کے بعد اتار دیا گیا۔
پرواز کی روانگی کا چوتھی مرتبہ وقت رات 10 بجے کا دیا گیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ صبح 10 بجے سے ایئرپورٹ پر ہیں، ایئر بلیو نے مسافروں کو نا کھانا دیا نا ہی پانی۔
مسافروں میں خواتین، چبچے اور بزرگ بھی ہیں۔ مسافروں نے مطالبہ کیا کہ ایئرپورٹس اتھارٹی مسافروں کو پریشان کرنے پر ایئربلیو کے خلاف کارروائی کرے۔


