اتحاد ایئر لائن کو کراچی کے لیے پروازوں میں اضافے کی اجازت دے دی گئی۔
سول ایوی ایشن ( سی اے اے ) ذرائع کے مطابق اتحاد ایئر کو کراچی کے لئے ہفتہ میں 3 اضافی پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔
پروازوں میں اضافے کی اجازت کے بعد اتحاد ایئر ویز ابوظہبی سے کراچی کے لئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی۔
اس وقت اتحاد ایئر ابوظہبی سے کراچی کے لیے ہفتہ وار 14 پروازیں چلا رہی ہے۔
اتحاد ایئر ویز نے پاکستان سول ایوی ایشن کو کراچی کے لیے ہفتہ وار 3 پروازوں کے اضافے کی درخواست کی تھی۔