By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
ایوی ایشنتازہ ترین

کراچی: قطر ایئرویز کی کراچی دوحہ پرواز کیو آر-605 کئی گھنٹےتاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کاشدید احتجاج، سیکیورٹی اہلکاروں سے بھی ہاتھا پائی

Karachi Papers
آخری بار اپ ڈیٹ: اپریل 11, 2025 3:25 شام
مصنف
Karachi Papers
7 مہینے پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
protest final
SHARE

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی کراچی دوحہ پرواز کیو آر-605 صبح 3 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھی، تاہم کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد پرواز منسوخ کر دی گئی۔ مسافروں کو ڈھائی گھنٹہ تک طیارے میں بٹھانے کے بعد اتار کر واپس لاونچ میں بھیج دیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی قطر ایئر ویز کا طیارہ ٹیکسی کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوا، طیارے میں 325 مسافر سوار تھے۔

طیارے میں سوارمسافروں نے پرواز میں غیر معمولی تاخیر پرجناح ٹرمینل پر شدید احتجاج کیا، مسافروں کا کہنا تھا کہ قطر ایئرویز کا عملہ پرواز کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دے رہا۔  قطر ایئرویز کے کاونٹر پر عملہ بھی موجود نہیں ہے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ رات ایک بجے سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں قطر ایئرویز نے ناشتہ اور پانی تک نہیں دیا ہے۔ قطر ایئرویز کے مسافروں نے دیگر پروازوں کے مسافروں کو بھی طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔

مسافروں کا مطالبہ تھا کہ پہلے ہماری پرواز کے بارے میں معلومات دی جائے۔ مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس ( اے ایس ایف) عملے کو طلب کر لیا گیا۔

بورڈنگ سے روکنے پر مختلف پروازوں کے مسافروں کی آپس میں ہاتھا پائی ہوئی، سیکیورٹی اہلکاروں کی بھی مسافروں سے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔

 ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی ویڈیو بنانے والے بعض مسافروں سے سیکیورٹی اہلکاروں نے موبائل فون چھین لئے۔ ذرائع کے مطابق  کئی مسافروں کی دوحہ سے آگے کنکٹنگ فلائٹ تھی۔  گھنٹوں کی تاخیر کی وجہ سے اکثر مسافروں کی اگلی پرواز بھی نکل گئی۔  

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کئی گھنٹے تاخیر اور انتظار کے بعد قطر ایئرویز نے دوحہ پرواز کیو آر- 605 منسوخ کر دی۔  دوسری جانب ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے منسوخ ہونے والی آج کی پرواز کے مسافروں کو اگلی پرواز سے بھیجا جائے گا۔

پرواز منسوخ کرنے کے باوجود مسافروں کو ہوٹل نہیں بھیجا گیا۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں میں گنجائش نہیں ہے۔ ایئرلائن کے عملے نے مسافروں کو گھر جانے کا کہہ دیا۔ جس کی وجہ سے بیرون شہر سے آنے والے شدید پریشانی کا شکار ہوئے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز منسوخ ہونے پر ایئرلائن مسافروں کو ہوٹل دینے کی پابند ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی قطر ایئرویز کو مسافروں کو ہوٹل بھیجنے کا کہے۔ پرواز منسوخ کر دی گئی لیکن اگلی پرواز کا نہیں بتایا جارہا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون airasia x malaysia ملائیشیا کی لو کاسٹ ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس کا پاکستان کے لیے پروازوں کا اعلان
اگلا مضمون NASA Flood امریکا میں رواں ماہ ہزار سالہ تاریخ کے بد ترین سیلاب کا خطرہ

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 15 Articles

رائے

japan

جاپان کا پاکستان کے انسداد پولیو پروگرام کے لیے 31 لاکھ ڈالرامداد کا اعلان

جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں…

11 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد آج وطن پہنچیں گے

اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی…

1 مہینہ پہلے

پاکستان کوسٹ کی منشیات اسمگلنگ  کے خلاف  کارروائیاں، 136.528 ملین ڈالر  مالیت کی منشیات ضبط          

پاکستان کوسٹ گارڈز  کے ترجمان کے…

1 مہینہ پہلے

اسرائیل نے نے غزہ امداد لے جانے والا ایک اور فلوٹیلا روک لیا

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے…

1 مہینہ پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد مشتاق احمد خان کا پہلا ویڈیو پیغام

مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?