سال 2024 کے مالی نتائج کے مطابق قومی ایئر لائنز نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع، جبکہ 26.2 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا ہے۔
پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ائیرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔
پی ائی اے نے آخری منافع سال 2003 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد دو دہائیوں تک پی آئی اے خسارے سے دوچار رہی۔
حکومت پاکستان کی سرپرستی سے پی آئی اے میں جامع اصلاحات کی گئیں۔ اصلاحات کے دوران قومی ایئر لائنز کی افرادی قوت اور اخراجات میں واضح کمی، منافع بخش روٹس میں استحکام، نقصان دہ روٹس کا خاتمہ اور بیلنس شیٹ ری اسٹرکچرنگ کی گئی۔
وزیر دفاع جناب خواجہ آصف نے اس اعلی مالیاتی کارکردگی کو نجکاری کیلئے بہت اہم قرار دیا ہے۔


