ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 اپریل سے قبل از حج آپریشن شروع کیا جائے گا۔ ملک بھر کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے قبل از حج آپریشن یکم جون تک جاری رہے گا۔
ترجمان کے مطابق اس سال 56 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا، بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوکر 10 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔
حج آپریشن کے لئے مجموعی طور پر 280 پروازیں چلائی جائیں گی ، حج آپریشن کے لیے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال ہونگے۔


