الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔
صہیونی فوج نے غزہ شہر میں اسکولوں کو نشانہ بنایا جس میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ اسکولوں پر تین الگ حملوں میں 33 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں اب تک کم از کم 50 ہزار سے زاید فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ شہر کے جنوبی علاقوں سے فلسطینیوں کو مزید جبری بے دخلی کا حکم دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق 18 مارچ کو غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے تقریباً 280,000 فلسطینی جبری طور پر بے گھر ہوئے ہیں۔


