روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکومت نے پاکستانی عازمین حج کو پاکستان میں ہی امیگریشن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سے حج کے لیے جانے والے عازمین حج کو کراچی اور اسلام آباد ایرپورٹس پر امیگریشن سہولت دی جائے گی۔ جس کے بعد عازمین حج کی سعودی عرب میں امیگریشن نہیں ہوگی۔
سعودی سفارتخانے نے پاکستان سول ایوی ایشن (پی سی اےا ے) اور ایرپورٹس اتھارٹی کو مرسلہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق اس سال بھی پاکستانی عازمین حج کی کراچی اور اسلام آباد ایرپورٹس پر امیگریشن ہوگی۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ کراچی اور اسلام آباد ایرپورٹس پر حجاج کی امیگریشن کے لیے جگہ مختص کے لیے اقدامات کیے جائیں اور سعودیہ سے پاکستان آنے والے امیگریشن سامان پر ٹیکس ڈیوٹی سے استثنا دیا جائے۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ سعودی حکام سے رابطہ اور کو آرڈینیشن کے لیے رابطہ کار افسران مقرر کیے جائیں اور سعودی امیگریشن حکام کو فوری ویزہ دیے جائیں۔
سعودی سفارتخانے نے کراچی اسلام آباد ایرپورٹس پر حجاج کے امیگریشن کے انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی درخواست کر دی۔


