پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ( پی آئی اے ایچ سی ایل) کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ مالیاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انتظامیہ کی تیار کردہ 2024 کی ششماہی رپورٹ کی منظوری سے انکار کردیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عید کے بعد فنانشل رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔


