پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ روز انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئے اوتھل (بلوچستان) کے علاقے گڈانی میں کاٹنوں میں چھپائی گئی 575 بوتلیں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب اور582 بیئر کے کین برآمد کر لئے۔
ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خدشہ ہے کہ برآمد کی گئی شراب اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 2.5ملین روپے ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرنے والی ٹیم میں شامل آفیسرز اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔