جدہ سے لاہور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 860 سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ بوئنگ 777 کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے۔
جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے، انسپکشن کے بعد طیارہ گرائونڈ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر کے کسی بھی ایئرپورٹ پر طیاروں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے برڈ ریپلنٹ سسٹم اب تک نصب نہیں کیا جا سکا۔
طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے ہر سال ایئرلاینز کو لاکھوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق پرندے طیارے کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔