برطانیہ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملہ پر برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل 20 مارچ کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی کے کیس پر غور کرے گی۔
سول ایوی ایشن ( سی اے اے ) حکام کے مطابق پانچ سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔
سی اے اے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد کل برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی ہٹا دے گی۔