سیرین ایئر کی جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز ای آر 602 کی تاخیر پر مسافروں کا جدہ ایرپورٹ سیرین ایئر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مسافروں میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرواز کا نیا شیڈول آج رات 11:45 بجے دیا گیا ہے، پرواز کے جدہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرنے کا شیڈول صبح 4 بجے تھا۔

سیرین ایئر انتظامیہ آئے روز بغیر وجہ بتائے پروازیں منسوخ کر دیتی ہے، طیاروں کے گرائونڈ ہونے سے پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں
سول ایوی ایشن نے سیرین ایر کو متعدد بار فلائٹ آپریشن متاثر ہونے پر تنبیہ کی ہے لیکن تاحال سیرین ایئر اپنے طیاروں کو ٹھیک نہ کرنے سمیت ملکی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو درست طریقے سے نہیں چلا رہی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے ایئرلائن کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے جرمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو سیرین ایئر کے خلاف کروڑوں روپے جرمانے کی سفارش کی ہے۔