By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
ایوی ایشنتازہ ترین

سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے فضائی میزبان کی ناک پر مکہ مار کر زخمی کر دیا

Karachi Papers
آخری بار اپ ڈیٹ: مارچ 19, 2025 11:59 صبح
مصنف
Karachi Papers
8 مہینے پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
Air 1
SHARE

ذرائع کے مطابق سابق کمشنر کوئٹہ  افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکہ دے مارا جس سے فضائی میزبان زخمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گذشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی فلائٹ نمبر 540 میں پیش آیا۔ سابق کمشنر کوئٹہ اور ان کی بیٹی نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی عملے سے بدتمیزی کی تھی۔

طیارے میں داخل ہونے کے بعد جب خاتون فضائی میزبان نے صائمہ جوگزئی سے  سیٹ بیلٹ باندھنے اور کھانے کی میز بند کرنے کو کہا تو صائمہ جوگزئی آپے سے باہر ہوگئی اور غیر شائستہ زبان استعمال کی شورشرابہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر کے اس رویہ کے متعلق فضائی میزبان نے کپتان کو آگاہ کیا جس پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارہ  رن وے سے واپس لے آیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کرلیا گیا اور کپتان نے باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا لیکن صائمہ جوگزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق صائمہ جوگزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکہ دے مارا، چہرے پر مکہ لگنے سے خاتون فضائی مسافر کی ناک سے خون نکلنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔

فضائی میزبان کے زخمی ہوتے ہی اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹی کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ کے بعد بلوچستان انتظامیہ نے ایئرلائن انتظامیہ پر  معاملہ ختم کرنے کیلئے دباو ڈالا۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق کمشنر کوئٹہ واقعہ کے بعد فوری طور پر کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے اور  اے ایس ایف سے صورتحال معلوم کر کے  معاملہ رفع دفع کرنے کا کہا۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق کمشنر کوئٹہ نے باپ بیٹی سے تحریری معافی نامہ لکھوایا، جس کے بعد باپ بیٹی کو جانے کی اجازت دی گئی۔

زخمی ایر ہوسٹس کو ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ نجی ایر لائن سرین ایر کی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں ہنگامہ آرائی کرنے والی سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی مبینہ طور پر نشے میں تھی

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون GAZA اسرائیل کی جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی، غزہ پر اندھا دھند بمباری، شہادتوں کی تعداد400 سے تجاوز
اگلا مضمون protest 3 سیرین ایئر کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافروں کا جدہ ایئر پورٹ پر احتجاج

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 15 Articles

رائے

India 3

بھارت کو جارحیت مہنگی پڑ گئی، پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کا تیسرا روز، بھارت کا کروڑوں ڈالرز کا نقصان

بھارتی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں پاکستان کی…

7 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد آج وطن پہنچیں گے

اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی…

1 مہینہ پہلے

پاکستان کوسٹ کی منشیات اسمگلنگ  کے خلاف  کارروائیاں، 136.528 ملین ڈالر  مالیت کی منشیات ضبط          

پاکستان کوسٹ گارڈز  کے ترجمان کے…

1 مہینہ پہلے

اسرائیل نے نے غزہ امداد لے جانے والا ایک اور فلوٹیلا روک لیا

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے…

1 مہینہ پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد مشتاق احمد خان کا پہلا ویڈیو پیغام

مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?