اسرائیلی قابض افواج نے دو ماہ کے وقفے کے بعد غزہ کی پٹی پر دوبارہ فضائی حملے شروع کر دیے۔ رات گئے غزہ پر صہیونی افواج کے فضائی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 404 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔
وفا نیوز ایجنسی نے میڈیکل ذرائع سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی قابض افواج کے فضائی حملوں میں متعدد افراد تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروں کی سلسلہ وار فضائی حملوں اور فائر بیلٹس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 562 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ پر جنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ نیتن یاہو نے فضائی حملوں کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
7 اکتوبر 2023 سے قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت شروع کی ہے، جس کے نتیجے میں 48,572 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہوئے۔ جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی جبکہ 112,032 زخمی ہوئے۔


