ایک جانب حکومت پنجاب بھیک مانگنے یا منگوانے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے جا رہی ہے تو تو دوسری جانب بھکاری بھی آوٹ آف کنترول ہو گئے ہیں ۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھکاری وزیٹر کا بھیس بدل کر ایئرپورٹ میں داخل ہو جاتے ہیں، گداگروں کی زیادہ تعداد خواتین پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق خواتین گداگر پارکنگ ایریا اور انٹر نیشنل ارائیول لاونج کے سامنے مختلف بہانوں سے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں سے بھیک مانگتی ہیں۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق گداگروں کیخلاف روزانہ کی بنیادوں پر ویجلنس کی ٹیمیں آپریشن کررہی ہیں۔ ایئر پورٹ منیجر کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر .30۔سے زائد گداگروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گداگروں میں زیادہ تر تعداد خواتین کی ہے، ویجلنس کی ٹیم گداگروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیتی ہے۔


