پاکستان انترنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے ) کی نجکاری کے عمل میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خریداری کی خواہش مند تین ملکی کمپنیوں کی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں اور ان کو بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خریداری میں میاں منشا کے نشاط گروپ کی خصوصی دلچسپی سامنے آئی ہے، جبکہ عارف حبیب گروپ اور ٹبا گروپ کے وائی بی ہولڈنگ کی بھی پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی سامنے آئی ہے۔
پی آئی اے کی خریداری کے لئے ان تینوں گروپس کی اسلام آباد میں حکام سے ملاقاتیں تیز ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں کمپنیز اپنی شرائط پر پی آئی اے کو خریدا چاہتی ہیں۔
تینوں گروپس نے شرط عائد کی کہ ایف بی آر، پی ایس او، سول ایوی ایشن کے 152 ارب روپے کے واجبات حکومت اپنے ذمہ لے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے جولائی تک کا ہدف دیا ہے۔


