پی آئی اے حکام کے مطابق فلائٹ 306 کا لاپتہ ویل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا ہے۔ ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراونڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گئیر کے قریب سے ویل ملنے کی اطلاع دی۔
ویل کے جہاز سے علیحدہ ہونے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے۔
دوسری جانب پی آئی اے پرواز کی ایک پہیے کے بغیر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملہ پر ایئر بس کمپنی نے پی ائی اے سے رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ائیر بس کمپنی نے پی ائی اے کے طیارے کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات شروع کر دی۔
ایئر بس ساختہ 320 طیارے بنانے بنانے والی کمپنی نے پی آئی اے سے پرواز پی کے 306 کے اے پی- بی ایل ایس رجسٹریشن کے حامل ایئر بس طیارے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق ایئر بس کمپنی نے طیارے کا تین ماہ کا مکمل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ اور چیک لسٹ بھی طلب کر لی۔ ایئر بس کمپنی نے مذکورہ طیارے کی لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹ بھی مانگ لیں۔
واضح رہے کہ پرواز پی کے 306 بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی، لینڈنگ کے بعد طیارے کے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔ بورڈ اف سیفٹی انویسٹیگیشن پی ائی اے کے طیارے کا پہلے ہی تحقیقات کر رہی ہے۔