امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب ترجمان ملا حمد اللہ فطرت کا کہنا ہے کہ افغانستان نے عالمی برادری سے بات چیت کی کوششیں کیں لیکن بعض ممالک رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔
حمد اللہ فطرت نے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ (یو این) کے سیکریٹری جنرل کی نمائندہ روزا اتین بائیفا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یو این اپنا فیصلہ آزادانہ طور پر کرے اور افغانستان کی جنگ میں ملوث ممالک سے متاثر نہ ہو۔
روزا اتین بائیفا نے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان کو عالمی برادری میں شامل ہونا چاہیے اور یہ افغان حکومت پر منحصر ہے کہ وہ عالمی برادری سے بات چیت کے لیے اقدامات کرتا ہے یا نہیں۔
امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان ملا حمد اللہ فطرت نے مزید کہا کہ اگر یو این آزادانہ فیصلہ لے تو افغانستان اپنی بین الاقوامی حیثیت حاصل کر سکے گا اور اقوام متحدہ کا رکن بن جائے گا۔