گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 8 سالہ ایشال، 8 سالہ کائنات، 7 سالہ نسرین، 3 سالہ عائشہ، 9 سالہ سانودیہ اور 15 سالہ سعدیہ شامل ہیں۔
زخمیوں میں 37 سال کی ناصرہ، 40 سالہ میکائل، 3 سالہ نعمان اور 7 سالہ آصف شامل ہیں۔
حادثے مین جاں بحق ہونے والے افراد گھر میں مہمان تھے، پانچ بچیاں ایک ہی خاندان کی ہیں جو ماموں کے گھر آئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت پر تعمیر کا کام ہو رہا تھا۔ مکان مالک نے پورا ٹرک بجری چھت پر چڑھا دی تھی اور چھت ریت کا وزن برداشت نہ کر سکی اور منہدم گئی۔