پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی( پی اے اے) کے مطابق لنگ کاوی، ملائیشیا میں ایشیا پیسیفک ایروڈروم آپریشنز کے چھٹے اجلاس میں 16 ممالک کے 76 مندوبین نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وفود نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ہوائی اڈوں کے ڈیزائن، آپریشنز اور حفاظت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اینکس 14 کے حوالے سے پاکستان میں ایئرپورٹ آپریشنز اور ریگولیٹری فریم ورک کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پی اے اے اور سی اے اے نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکاو کے معیار کے ساتھ ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفود نے لنکاوی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مطالعاتی دورے میں جدید ایوی ایشن سہولیات کا مشاہدہ بھی کیا۔ پی اے اے کے مطابق آئندہ اکاو ایشیا پیسیفک ایروڈروم اجلاس 2026 میں ہوگا۔