انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) کے ترجمان نے مراسلے کے ذریعہ صوبوں کو خبردار کیا ہے کہ ملک کے دو بڑے ڈیمز تربیلا اور منگلا میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ ہونے پر منگلا اور تربیلا 3 سے 4 روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔
ارسا نے مراسلے میں پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کردیا ہے اور بتایا ربیع سیزن کے باقی عرصہ کےلیے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا خدشہ ہے۔
مراسلے میں صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ ارسا کے مراسلے میں مزید کہا گیا سندھ کو 27 ہزار کیوسک طلب کے مقابلے میں 25 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہےجبکہ، پنجاب کو 45 ہزار کی طلب پر 40 ہزار کیوسک پانی فراہم کررہے ہیں۔