ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر منسوخ ہونے والی پروازوں میں ملکی اور غیر ملکی ایئرلاینز کی پروازیں شامل ہیں۔ پی آئی اے کی کراچی اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں پی کے 300 اور 301 منسوخ کی گئیں۔
پی آئی اے کی کراچی پشاور کی دو طرفہ پرواز پی کے 350 اور 351 اور کراچی لاہور کی دو طرفہ پرواز پی کے 304 اور 305 بھی منسوخ کی گئیں۔ قومی ایئر لائن کی کراچی سکھر کی دو طرفہ پرواز پی کے 536 اور 537 بھی منسوخ کی گئیں۔
امارات ایئر کی کراچی دبئی کی دو طرفہ پرواز ای کے 605 اور 606 اور ایئرسیال کی کراچی لاہور کی دو طرفہ پرواز پی ایف 141 اور 142 منسوخ کی گئی۔
ایئر سیال کی کراچی اسلام آباد کی پرواز پی ایف 123 اور 124 اور کراچی اسلام آباد کی پی ایف 125 اور 126 منسوخ کی گئیں، جبکہ ایئرسیال کی کراچی لاہور کی دوطرفہ پرواز پی ایف 145 اور 146 بھی منسوخ ہوئیں۔
فلائی جناح کی کراچی لاہور کی دو طرفہ پرواز 840 اور 841 ،کراچی کوئٹہ کی دو طرفہ 851 اور 852 ، جبکہ فلائی جناح کی کراچی پشاور کی دوطرفہ پرواز 865 اور 866 اور کراچی اسلام آباد کی پرواز 672 اور 673 بھی منسوخ کی گئیں۔
ایئربلو کی کراچی لاہور کی پرواز پی اے 402 اور 403 اور کراچی اسلام آباد کی دوطرفہ پرواز پی اے 208 اور 209 منسوخ ہوئیں۔ سیرین ایئر کی کراچی اسلام آباد کی پرواز ای آر 504 اور 505 منسوخ ہوئیں۔
اسی طرح بین الاقوامی پروازوں میں ایرچائنا کی کراچی پیکنگ کی دوطرفہ پرواز 945 اور 946 منسوخ کی گئی، جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی جدہ کی دوطرفہ پرواز پی کے 731 اور 732 منسوخ کی گئی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسافروں کا کم لوڈ اور آپریشنل وجوہات کے باعث پروازیں منسوخ کی گئیں۔