امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امیر المومنین کے حکم کے مطابق اب مساجد بجلی کے بلوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔
انھوں نے کہا کہ متعلقہ سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں ان اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ نہ کریں۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ مساجد کو فراہم کی جانے والی بجلی کا غلط استعمال نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مذہبی اداروں کی حمایت اور ان کی آپریشنل ضروریات پورا کرنے کے لیے قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔