پی آئی اے انتظامیہ نے تین پرانے ایئر بس 310 طیارے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو 12 مارچ تک ٹینڈر درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق کراچی ایرپورٹ پر پارکنگ مین کھڑے تین ایئربس 310 طیاروں کو نیلام کیا جائے گا۔ تینوں طیاروں کی نیلامی کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے حکام نے بتایا کہ نیلامی میں کامیاب کمپنیوں کو 30 دن کے اندر تینوں طیارے ایئرپورٹ سے لے جانے ہونگے۔ ٹینڈر کی تفصیلات پی آئی اے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئی ہے۔