امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان، مولوی ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا افغانستان میں امدادی مشن (یوناما) ملک کے بارے میں منفی پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوناما اپنی رپورٹس میں حقائق پیش کرنے کے بجائے چھوٹے مسائل بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یوناما کی سرگرمیاں نہ صرف افغانستان بلکہ اقوام متحدہ کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوناما نے افغان حکومت کی توقع کے برعکس کام کیا ہے۔
افغان ترجمان، ذبیح اللہ مجاہد کا حالیہ بیان اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل برائے افغانستان کی خصوصی نمائندہ روزا اوتونبایوا کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں 10 مارچ کو افغانستان کے بارے میں خطاب سے قبل سامنے آیا ہے۔