صوبہ غور کے علاقے جام مینار میں سیاحوں کے لیے ہوٹل اور مہمان خانے کی تعمیر مکمل کرکے اسے استعمال کے لیے انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔
اطلاعات و ثقافت کی وزارت کے منصوبہ بندی اور پالیسی کے سربراہ، قاری فدا محمد دوست نے بتایا کہ منصوبے پر تقریباً 16 ملین افغانی لاگت آئی۔
قاری فدا کے مطابق رواں سال کے آخر تک کاپیسا، نورستان اور پکتیا میں بھی ہوٹلوں کی تعمیر مکمل کر کے انہیں استعمال کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ہوٹلوں کی تعمیر سے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے ضروری سہولیات فراہم ہوں گی اور سیاحتی صنعت کو ترقی ملے گی۔