قندوز میں 100 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ کی صحت کے لیے اسپتال کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اسپتال کا افتتاح قندوز کے ڈپٹی گورنر مولوی حبیب الرحمان نے کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، قندوز میں صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اللہ حکمت نے کہا کہ یہ اسپتال صحت عامہ کی وزارت کے مالی تعاون سے بنایا گیا ہے اور جدید طبی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اسپتال نے باقاعد خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے اور امید ہے کہ اس سے قندوز اور وسیع شمال مشرقی علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات پر بوجھ کم ہو جائے گا۔
شہریوں نے اسپتال کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزارت صحت عامہ اور صوبائی محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔