پاکستان کسٹمز نے بیرون ملک سے ذریعے کراچی پہنچنے والے مسافروں کے قبضے سے 62 آئی فون برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹم کراچی ایرپورٹ، کشمالہ تحسین کے مطابق تھائی ایر کی پرواز ٹی جی 341 کے ذریعہ کراچی پہنچنے والے چار مسافروں سے برآمد ہونے والے آئی فونز کی مالیت ایک کروڑ روپےسے زائد ہے۔
انھوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران مسافر افتخار سے 21 آئی فون برآمد ہوئے ،جبکہ دانش سے 16، خاتون مسافر شبنم سے 13 اور مسافر غلام حسین سے 12 آئی فون برآمد کیے گئے۔
چاروں مسافروں کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔