پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق ایویشن سیکیورٹی کے جدید آلات کی تنصیب کا معاہدہ ٹیک انٹرنیشنل کمپنی کے ساتھ ٹوکیو میں طے پایا۔
کراچی، ملتان اور فیصل آباد ائیرپورٹس پر 4 ارب روپے کی لاگت سے جدید (ای ڈی ایس-سی ٹی) سیکیورٹی سکینرز نصب کیے جائیں گے۔
پی اے اے ترجمان کے مطابق جائیکا منصوبے کے تحت جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائے گی ہوگی۔ جدید سیکورٹی سکینرز کی مدد سے آتشی مواد کی نشاندھی ممکن ہوگی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ جائیکا (جاپان) فیز-2 منصوبے کے تحت سیکیورٹی آلات کی کامیاب ٹینڈرنگ مکمل ہوچکی ہے، ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کی تقریب میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی وفد نے شرکت کی۔