چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے آڈٹ کا جائزہ لیا گیا۔
آڈٹ اعتراض میں بتایا گیا کہ سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) اور ایف پی ایس سی امتحانات میں26ملین کی کیش ادائیگی کی گئی اور امتحانات میں اسکولوں میں انٹر پاس انویجیلیٹر تعینات کئے گئے۔
آڈٹ اعترضات میں مزید کہا گیا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن ممبران کی تقرری خلاف ضابطہ کی گئی۔
جس پر چیئرمین پی اے سی جنید اکبر آئندہ کیش ادائیگی نہ کرنے کی ہدایت کی اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری ایف پی ایس سی ممبران کی تقرری میں ضوابط کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سی ایس ایس 2025 کے امتحانات روکنے کی درخواست خارج کردی تھی اور کہا تھا کہ کسی کی خواہش پر پورے ملک میں امتحانات نہیں روک سکتے۔