خانپور میں قومی شاہراہ پر ظاہر پیر کے قریب ٹریفک حادثہ میں مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 11 زائد مسافر وں کو طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا ، بس اور رکشہ میں تصادم کے بعد بس روڈ سے نیچے اتر گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق رکشہ سواروں کا تعلق ظاہر پیر کے نواحی علاقے سے ہے۔