بلوچستان کے شہر بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے بس روک کر فائرنگ کر کے 7 مسافروں کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر ، وقار خورشید عالم کے مطابق مسلح افراد نے روڈ پر رکاوٹیں کھرڑی کرکے مختلف گاڑیوں کو روکا اور ایک بس سے 7 افراد کو اتار کر شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے مسافروں میں ملتان سے تعلق رکھنے والا محمد اسحاق، لاہور کا رہائشی عاصم علی، کوئٹہ کا رہائشی ریتائرڈ ڈی ایس پی عاشق حسین ، بورے والا کا رہائشی عدنان مصطفیٰ، شیخوپورہ کے محمدعاشق، فیصل آباد کے شوکت علی اور لودھراں کے رہائشی محمد اجمل شامل ہے۔
قتل ہونے والے افراد کی لاشیں مزید کارروائی کیلیے بارکھان کے رکنی اسپتال پہنچا دی گئیں۔ جہاں سے میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔