محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے نئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کی تعیناتی تک ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ریجنل، سید علی مہدی کاظمی کو محکمہ جاتی اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔
اے ڈی جی نئے ڈی جی ایس بی سی اے کی تعیناتی تک ادارے کے معاملات سبھالیں گے۔ ایس بی سی اے افسران کو روزانہ کی بنیاد پر اے ڈی جی ریجنل کو غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کاروائی کی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
متعلقہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز کو غیر قانونی تعمیرات سے متعلق لسٹ فراہم کے احکامات دیئے گئے ہیں، جبکہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری نوٹسز اور دیگر تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
ایس بی سی اے افسران اور ملازمین کو صبح ساڑھے نو بجے تک آفس پہچنے کی پابندی کے احکامات بھی دیے گئے ہیں اور آفس ڈیکورم کی خلاف ورزی پر افسران کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔