ایئر کراچی نے تفصیلی کاروباری منصوبہ اور مطلوبہ دستاویزات درخواست کے ہمراہ ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ ای آر کو جمع کرائی ہے۔
ایئر کراچی انتظامیہ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مقرر کردہ ضوابط اور تقاضوں کی مکمل تعمیل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایئر انتظامیہ نے درخواست پر جلد از جلد کارروائی کےلیے سول ایوسی ایشن( سی اے اے) سے تعاون کی درخواست کی ہے۔
ایئر کراچی نومبر 2024 میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔
درخواست میں ایئر کراچی انتظامیہ نے بتایا کہ ہمارا مقصد ایک باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ (آر پی ٹی ) آپریٹر کے طور پر کام کرنا ہے اور ملکی اور بین الاقوامی دونوں راستوں پر طے شدہ مسافر اور کارگو خدمات فراہم کرنا ہے۔
ایئر کراچی آر پی ٹی لائسنس ملنے کے بعد ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن شروع کرسکے گی ۔