چیمپئنز ٹرافی کی 19 فروری کو کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیارے فلائٹ پاسٹ کا مظاہرہ کرینگے ۔
پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا، جس کے دوران مخصوص ایئر کوریڈور بند ہو گا۔
نوٹم کے مطابق مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اس کی ریہرسل کیلئے 17 سے 19 فروری دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔
سول ایوی ایشن ( سی اے اے )نے فلائی پاسٹ کے متعلق ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کردیں۔
نوٹم کے مطابق 19 فروری بدھ کو پاک فضائیہ کے طیارے چیمپئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرینگے۔
اس دوران کراچی ایئر پورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کردی گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔